ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 27, 2025 10:20 AM

printer

وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات کے گاندھی نگر میں پانچ ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں پانچ ہزار 536 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں کے تحت شہری ترقی، بنیادی ڈھانچے، آبی وسائل کے بندوبست، حفظان صحت اور محصولات سے متعلق خدمات سمیت کلیدی سیکٹروں کا احاطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم گاندھی نگر میں گجرات شہری ترقی کے 20 سال مکمل ہونے کی ایک خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔

V/C –  Aparna Khunt

آج جام نگر، سورت، احمد آباد، گاندھی نگر اور جوناگڑھ سمیت کئی شہروں میں متعدد شہری ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اس دوران ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے سابرمتی Riverfront پروجیکٹ کے تیسرے Phase کا سنگِ بنیاد رکھا جانا خصوصی توجہ کا حامل ہوگا۔ وزیر اعظم، ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت ایک ہزار کروڑ روپے مالیت سے تعمیر شدہ 22 ہزار سے زیادہ گھروں کا بھی افتتاح کریں گے۔ صحت کے شعبے میں، وزیر اعظم گاندھی نگر میں یو این مہتا کارڈیولوجی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے اور احمد آباد میں 588 کروڑ روپے مالیت کے IPD مرکز کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی 17 میونسپل کارپوریشنز کو 2 ہزار 731 کروڑ روپے اور 149 میونسپلٹیز کو 569 کروڑ روپے کے ترقیاتی چیکس تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم، گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سال 2005 میں شروع کئے گے شہری ترقی کے سال کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر، اب گاندھی نگر میں شہری ترقی کا سال 2025 اور گجرات کے ’صاف ہوا‘ کے پروگرام کا آغاز کریں گے۔

احمد آباد سے اپرنا کھنٹ کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……

وزیراعظم ریاست کے دو روزہ دورے پر کَل گجرات پہنچے ہیں۔ جناب مودی نے کل شام بھُج میں 53 ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس سے پہلے دن میں وزیراعظم نے داہود میں 24 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے داہود میں بھارتی ریلوے کے انجن بنانے والے ایک پلانٹ کا بھی افتتاح کیا تھا۔ مذکورہ پلانٹ ملکی مقاصد اور برآمدات کیلئے 9 ہزار ہارس پاور کے بجلی سے چلنے والے انجن تیار کرے گا۔ جناب مودی نے اس پلانٹ میں تیار کئے گئے بجلی کے پہلے انجن کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں