وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں YUGM کانکلیو میں شرکت کریں گے۔ YUGM سنسکرت زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی امتزاج ہے۔ یہ اپنی طرح کا اسٹریٹجک نوعیت کا پہلا کانکلیو ہوگا، جس میں حکومت، اکیڈمیا، صنعت اور اختراعی دنیا کے رہنما شرکت کریں گے۔ یہ بھارت کے اختراعی سفر میں تعاون کرے گا، جس کی قیادت حکومتی اداروں اور وادھ وانی فاؤنڈیشن کا ایک ہزار 400 کروڑ روپے کا مشترکہ سرمایہ کاری والا پروجیکٹ کررہا ہے۔×
Site Admin | April 29, 2025 9:53 AM | PM-YUGM
وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں YUGM اختراعی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
