وزیراعظم نریندر مودی آج مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں، حال ہی میں مقرر کیے گئے نوجوانوں کو پچاس ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ یہ تقرر نامے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔ جناب مودی اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
ایک رپورٹ
V/C Anupam
روزگار کے موقعے پیدا کرنے کی اعلیٰ ترین ترجیح کے، وزیراعظم کے عزم کے مطابق 15واں روزگار میلہ آج ملک کے 47 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ اِس میلے سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے با مقصد موقعے اور ملک کی ترقی میں اُن کے مؤثر تعاون کے موقعے فراہم ہوں گے۔ اِن نوجوانوں کو مختلف وزارتوں اور محکموں میں مرکزی سرکاری ملازمت دی جائے گی، جن میں مالیے کا محکمہ عملے اور عوامی شکایات نیز پینشن کی وزارت، وزارتِ داخلہ، ڈاک کا محکمہ، اعلیٰ تعلیم کا محکمہ، ریلویز کی وزارت، محنت اور روزگار کی وزارت وغیرہ شام ہیں۔