وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کے اواخر میں کینیڈا میں کَانا نَسکِس میں G7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی کو کَل کینیڈا کے وزیراعظم Mark Carney کی طرف سے کال موصول ہوئی تھی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے Mark Carney کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کَانا نَسکِس میں G7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
جناب مودی نے یہ بھی کہاکہ بھارت اور کینیڈا، عوام سے عوام کے درمیان گہرے رشتوں کے تئیں پابند متحرک جمہوریتوں کے طور پر ایک نئی توانائی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جو باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی رہنمائی میں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اِس کانفرنس میں شرکت ایک ایسے ملک کے طور پر کرے گا جو دنیا میں سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور عالمی سپلائی چین میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔