ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 9:30 AM | PM IATA

printer

وزیراعظم بھارت منڈپم میں، بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، بھارت منڈپم میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA کی، 81 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Priya

IATA کی یہ میٹنگ کَل شروع ہوئی تھی اور کَل تک جاری رہے گی۔ فضائی ٹرانسپورٹ کی اِس عالمی سربراہ کانفرنس میں ہوابازی کی صنعت کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز     کی جائے گی، جس میں ایئرلائن صنعت کی معاشیات، فضائی رابطے، توانائی کا کفایتی استعمال، طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی مستقل پیداوار، کاربن کو ختم کرنے کیلئے رقوم کی فراہمی اور اختراعات وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ اِس کانفرنس کے دوران دنیا بھر کے رہنما، ہوا بازی کے منظرنامے میں بھارت کی قابل ستائش یکسر تبدیلی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اُس کے تعاون سے واقف ہوں گے۔

IATA کی پچھلی سالانہ جنرل میٹنگ 42 سال پہلے 1983 میں منعقد ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں