ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزارتِ دفاع نے، مسلح افواج کی جدید کاری میں تیزی لانے کے لیے ہتھیاروں کی خریداری کے درمیانی وقفے کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔

وزارت دفاع نے مسلح افواج کی جدید کاری میں تیزی لانے کے مقصد سے ہتھیاروں کی خریداری کے درمیانی وقفے کو کم کرنے والے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کہاکہ اس فیصلے سے 69 ہفتوں کا وقت بچے گا۔ انہوں نے کہاکہ سال 2020 کے خریداری ضابطوں پر موجودہ وقت کی ضرورت کے مطابق نظرثانی کی جارہی ہے۔

نئی دلّی میں دفاعی کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت، خریداری کے دورانیے کے عمل کی آخری مدت میں پہلے ہی کٹوتی کرچکی ہے۔ دفاعی سکریٹری نے مزید کہاکہ عوامی شعبے پر مرکوز نامزدگیوں پر مبنی روایتی خریداری نظام سے انحراف کرتے ہوئے آرڈرس کیلئے عوامی اور پرائیویٹ شعبوں دونوں کے درمیان مسابقہ آرائی پر مبنی زیادہ مسابقتی قیمتوں والے ماڈل کی جانب منتقلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیا طریقہئ کار پہلے ہی جہاز رانی اور حال کے ایڈوانسڈ میڈیم Combat ایئرکرافٹ، AMCA پروجیکٹ کیلئے نافذ کیا جارہا ہے۔

حکومت نے 27 مئی کو دیسی ساخت کے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے پروجیکٹ، AMCA میں تیزی لانے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی تھی۔ وزارت دفاع نے فوج کو تکنیکی طور پر جدید ترین اور نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل جنگ کیلئے تیار فورس بنانے کے مقصد سے سال2025 کو اصلاحات کا سال قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں