ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 9, 2025 10:24 PM

printer

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت، امریکہ کے جوابی محصولات کا قریبی طور پر جائزہ لے رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ کی جانب سے عائد کردہ جوابی محصولات کے مضمرات کا باریکی سے جائزہ لے رہا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت اور امریکہ باہمی طور پر سود مند، کثیر جہتی دوطرفہ تجارتی سمجھوتے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ بنگلہ دیش کیلئے ترسیل کی سہولت ختم کئے جانے کے بارے میں جناب جیسوال نے کہا کہ ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقلی کی جو سہولت بنگلہ دیش کو جو دی گئی تھی، اُس کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر ٹریفک میں اضافہ ہوا۔ آپریشن Brahma کے بارے میں جناب جیسوال نے بتایا کہ بھارت نے اب تک میانما کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آفات سے متعلق 656 میٹرک ٹن اشیاء فراہم کی ہے۔ روس کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو یومِ فتح کی پریڈ کیلئے مدعو کئے جانے کے بارے میں جناب جیسوال نے بتایا کہ وزیر اعظم کو شرکت کیلئے ایک دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں