ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 29, 2025 9:54 PM

printer

وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے متعلق اپنے موقف کی توثیق کی ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اُس نے ایک بار پھر دوہرایا ہے کہ کوئی بھی وابستگی باہمی ہی ہوگی

وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ وابستگی کے متعلق بھارت کا موقف بہت واضح رہا ہے اور اِس بات کو پھر دوہرا دیا جائے کہ کسی بھی قسم کی وابستگی باہمی ہی ہوگی۔ آج سہ پہر نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امور خارجہ کی وزارت میں ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
جناب جیسوال نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو اُن دہشت گردوں کو بھارت کے حوالے کرنا چاہئے جن کے ریکارڈ کچھ سال پہلے اُنھیں دیئے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں مذاکرات اُسی وقت ہوسکتے ہیں جب پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو خالی کردیا جائے اور جب پاکستان یہ علاقہ بھارت کو سپرد کردے۔
ایران میں گم ہوجانے والے تین بھارتی باشندوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وہ اُن کا پتہ لگانے، اُن کی سلامتی اور تحفظ اور بالآخر اُنھیں وطن واپس لانے کے سلسلے میں ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں