بھارت نے اپنے یہاں سے انتہائی درجے کی غربت کو ختم کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سال 2011-12 سے 2022-23 کے درمیان 26 کروڑ 90 لاکھ لوگ غریبی کے دائرے سے باہر آئے ہیں۔ عالمی بینک کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 2011-12 میں انتہائی غربت کی شرح 27 اعشاریہ اکیس فیصد تھی، جو 2022-23 تک کم ہوکر محض 5 اعشاریہ تین فیصد رہ گئی۔ 2011-12 میں بھارت میں تقریباً 34 کروڑ 50 لاکھ لوگ شدید غربت کی حالت میں رہ رہے تھے، لیکن 2022-23 تک تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ لوگ غربت کے دائرے میں رہ گئے۔ NDA کی قیادت والی BJP حکومت کے 11 سال پورے ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، جن دھن یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسی کلیدی پہل قدمیوں کو اجاگر کیا جس کے سبب غربت کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
Site Admin | June 7, 2025 2:23 PM
ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے گزشتہ گیارہ سال کے دوران تقریباً 27 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت کے دائرے سے باہر نکالا ہے
