ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹنمینٹ سمٹ WAVES 2025 ان لوگوں کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کررہا ہے، جو اپنے شہر کی پائیداری سے متعلق کوششوں، چیلنجوں اور حصولیابیوں کو سمجھتے ہیں۔ جیسے City Quash، بھارت کے رنگ کا نام دیا گیا ہے۔یہ ایک اختراعی تعلیمی گیم ہے اور WAVES 2025 کے تحت جاری Creata in India چیلنج کا کلیدی جزو ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا کہ اس گیم کو پائیدار ترقی کے مقاصد کے نظریے کے تحت شہری ترقی کے معیارات کو گیم کی شکل میں تبدیل کرکے نوجوانوں کو تحریک دینے اور تعلیم دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ملک بھر کے 56 شہروں کے چیلنجوں اور مواقعوں کی نشاندہی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پائیدار مستقبل کے تئیں نمایاں پیش رفت کرنے والے شہروں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس چیلنج میں حصہ لینے والوں کو اپنی معلومات کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا اور فاتحین کو ایک سے چار مئی کے دوران ممبئی میں منعقد ہونے والی WAVES 2025 میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔
Site Admin | February 10, 2025 9:49 PM
ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹنمینٹ سمٹ WAVES 2025 ان لوگوں کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کررہا ہے، جو اپنے شہر کی پائیداری سے متعلق کوششوں، چیلنجوں اور حصولیابیوں کو سمجھتے ہیں