ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹمنٹ سمٹ۔ Waves 2025 کا کرئیٹ ان انڈیا چیلنج CIC سیزن ایک، کَل ممبئی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ CIC کے تحت 32 نمایاں چیلنجز کے فاتحین کی Waves سمٹ میں عزت افزائی کی گئی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اس موقع کو ایک تاریخ ساز لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کوئی ایوارڈ خاص طور پر تخلیقی صلاحیت کے لیے دیا جا رہا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ کس طرح نوجوان ذہن تخلیقی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کا امتزاج کر رہے ہیں۔
آکاشوانی خبروں کے شعبے سے بات کرتے ہوئے سمٹ میں موسیقی کے زمرے واہ استاد مقابلے میں جیتنے والے آباد احمد نے کہا کہ Waves نے کلاسیکی موسیقی کی ترقی و فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔