سپریم کورٹ نے امتحانات کے قومی بورڈ NBE کو اجازت دی ہے کہ وہ NEET-PG-2025 امتحان، تین اگست 2025 کو ایک ہی شفٹ میں کرائے۔ اس سے پہلے یہ امتحان 15 جون کو کرایا جانا تھا۔جسٹس پرشانت کمار مشرا اور Augustine George Masih پر مشتمل ایک بینچ نے کہا کہ NEET-PG-2025 امتحان، تین اگست 2025 کو منعقد کرانے کی وجوہات بجا پائی گئیں۔اس سے پہلے اس بینچ نے NBE کو اس امتحان کے انعقاد کیلئے دو مہینے سے زیادہ کا وقت مانگے جانے پر اعتراض کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ NEET-PG-2025 امتحان کیلئے NBE کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ x
Site Admin | June 6, 2025 2:40 PM
نیٹ-پی جی 2025 کا امتحان 3 اگست کو ایک ہی شفٹ میں کرایا جائے گا
