نیتی آیوگ نے آج آٹو میٹیو صنعت: عالمی ویلو چین میں بھارت کی شراکتداری کو مستحکم کرنا، نامی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں عالمی آٹومیٹیو بازاروں میں بھارت کے رول کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی پیش کی گئی ہے۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سمن بیری اور CEO بی وی آر سبرامنیم نے یہ رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں اس شعبے کے مواقع اور چیلنجوں کا تجزیہ اور عالمی پیمانے پر مقابلے کو بہتر کرنے کیلئے مالی اور غیر مالی مداخلت تجویز کی گئی ہے۔
2023 میں عالمی آٹوموبائل کی پیداوار تقریباََ 94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ آٹو کے ترکیبی اجزاء کے مارکیٹ دو ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ گاڑیاں تیار کرنے میں عالمی پیمانے پر بھارت چوتھے مقام پر ہے جو تقریباََ چھ بلین یونٹس تیار کرتا ہے۔
بھارت صرف چین، امریکہ اور جاپان سے پیچھے ہے۔ رپورٹ میں چھوٹی کار اور Utility گاڑیوں کے شعبے میں بھارت کے بڑھتے ہوئے رول پر زور دیا گیا ہے اور میک ان انڈیا اقدام کے تحت مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے مرکزکے طور پر اُس کی صلاحیت کو اُجاگر کیا گیاہے۔