نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’اساتذہ کے ساتھ سائیکلنگ‘ کے عنوان سے سائیکل پہل پر Fit India Sunday کے خصوصی ایڈیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اساتذہ، طلباء کے لیے ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں اور اب انہیں وکست بھارت کے لیے ہیرو بننا ہے، کیونکہ ان میں سائیکل چلانے کو فیشن بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خود سائیکل کا استعمال دوبارہ شروع کریں اور طلباء سے بھی کہیں کہ وہ سائیکل چلائیں۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے مزید کہا کہ اس سے ’موٹاپے کے خلاف لڑائی‘ کے مشن اور فٹ انڈیا اور وکست بھارت کے وژن کو یقینی بنایا جاسکے گا، جس کا وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور پیش کیا تھا۔
ملک گیر سطح پر سائیکلنگ کی مہم کا آغاز پچھلے سال دسمبر میں ہوا تھا اور اس میں ملک کے 5 ہزار مقامات پر مختلف عمر کے دو لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔
Site Admin | May 4, 2025 9:44 PM
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’اساتذہ کے ساتھ سائیکلنگ‘ کے عنوان سے سائیکل پہل پر Fit India Sunday کے خصوصی ایڈیشن میں حصہ لیا
