نواسی سال پہلے، 8 جون 1936 کو بھارت کی سرکاری نشریات کی خدمات کو، آل انڈیا ریڈیو کا نام دیا گیا تھا۔ یہ یادگار دن ملک کی ثقافت اور اطلاعات و نشریات کی تاریخ میں ایک خاص لمحہ تھا، جب ایک آواز، نسلوں کیلئے گونجنا شروع ہوئی تھی۔
7 جون 1936 کو، ایک دن پہلے آل انڈیا ریڈیو کے اُس وقت کے سرکاری میگزین The Indian Listener کے سرورق پر، دنیا کیلئے، AIR کا اعلان شائع ہوا۔ یہ لمحہ یادگار بن کر رہ گیا، جو ایک وراثت ہے، اور جو زندہ و جاوید ہے۔ آکاشوانی کا دلّی اسٹیشن ایک ایسا مرکز بن گیا، جہاں سے آواز کو، پر اور پرواز ملے، اور تاریخ کو ایک مائک میسر آیا۔ آزادی کے بعد AIR کی، بڑی تیزی سے توسیع ہوئی، اور 1956 میں اِسے آکاشوانی کا نام دیاگیا۔ آج آکاشوانی، 591 اسٹیشنوں سے اپنی خدمات پیش کرتا ہے اور وہ 23 زبانوں، نیز 146 لہجوں میں، بھارت کی 98 فیصد آبادی تک پہنچتا ہے۔ آکاشوانی کی ایکسٹرنل سروسز ڈویژن کی نشریات، 100 سے زیادہ ملکوں تک جاتی ہیں اور وہاں آباد بھارتی برادری کو بھی خبردار اور محظوظ کرتی ہیں۔ AIR کا نیوز سروسز ڈویژن NSD اپنی اقدار ”بہوجن ہِتائے، بہوجن سُکھائے“ کو ہمہ وقت تازہ رکھتے ہوئے اِس وسیع و عریض ملک کے لوگوں کو، اعلیٰ ترین، پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقیات کے ساتھ، خبریں اور نظریات فراہم کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔