نریندر مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے آج گیارہ سال مکمل کر لیے ہیں۔ سال 2014 میں آج ہی کے دن جناب مودی نے بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔ یہ ملک کی جدید سیاسی تاریخ کا اہم موڑ تھا کیونکہ اِس سے بھارت میں 30 سال کی اتحاد کی سیاست کا خاتمہ ہوا تھا اور عوام نے BJP کو واضح اور فیصلہ کن اکثریت دی تھی۔ 26 مئی 2014 کی شام کو اُس وقت تاریخ رقم ہوئی جب نریندر مودی نے عوام کی جانب سے تاریخی مینڈیٹ حاصل کرنے کے بعد راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر بھارت کے 14ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ ملک کی عوام نے نریندر مودی میں ایک روشن، فیصلہ کن اور ترقی پر مرکوز رہنماء کو دیکھا، جو اربوں بھارتیوں کے خوابوں اور امنگوں کی تکمیل کے لیے امید کی کِرن بن کر اُبھرے۔
ترقی کے لیے اُن کی توجہ اور غریب سے غریب شخص کی زندگی میں معیاری بدلائو لانے کی اُن کی کوششوں نے نریندر مودی کو ملک کے طول و عرض میں ایک مقبول رہنماء بنا دیا۔ جناب مودی کا وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالنا، ترقی پر مرکوز سیاست کا آغاز تھا، جس کا منتر تھا ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وِشواس اور سب کا پریاس‘‘۔ گزشتہ 11 سال میں ملک نے سبھی شعبوں میں زبردست تبدلیاں دیکھی ہیں اور نیا اعتماد حاصل کیا ہے۔ عام آدمی کے لیے بنیادی سہولتوں میں بہتری، بنیادی ڈھانچے کو تقویت اور معیشت میں استحکام سے لے کر روزگار پیدا کرنے، داخلی سلامتی کی یقین دہانی اور بھارت کے عالمی قد کو بلند کرنے تک جناب مودی کی قیادت نے دنیا بھر میں نئے نقوش چھوڑے ہیں۔ بھارت، پالیسی کے مفلوج ہونے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بنا اور جناب مودی کی مضبوط قیادت کے تحت سال 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے راہ پر گامزن ہے۔
Site Admin | May 26, 2025 9:37 PM
نریندر مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے گیارہ سال مکمل کرلئے ہیں، جس میں مستحکم حکمرانی اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے
