نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ منتخبہ نمائندوں کو ہی آئین کے متن کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حتمی اختیار حاصل ہے۔ دلّی یونیورسٹی میں ایک تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، نائب صدر نے اِس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ سب سے اعلیٰ ہے اور وہ اتنا ہی اعلیٰ ہے، جتنا کہ ملک کا ہر ایک فرد۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی رُو سے پارلیمنٹ سے بالا تر کوئی بھی اتھارٹی نہیں ہے۔ نائب صدر نے مزید کہا کہ بھارت کے لوگوں نے آئین کے تحت اپنے نمائندوں کو منتخب کیا ہے تاکہ اُن کی خواہشات اور مرضی کی عکاسی ہوسکے اور وہ اِن نمائندوں کو ہی انتخابات کے دوران جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔ x
Site Admin | April 22, 2025 4:07 PM
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے زور دے کر کہا ہے کہ پارلیمنٹ سب سے اعلیٰ ہے اور منتخبہ نمائندوں کو ہی آئین کے متن کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حتمی اختیار حاصل ہے۔
