ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 1, 2025 10:03 PM

printer

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج، لوک ماتا Ahilyabai Holkar کے 300ویں یومِ پیدائش کے موقع پر آگرہ میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج، لوک ماتا Ahilyabai Holkar کے 300ویں یومِ پیدائش کے موقع پر آگرہ میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ Ahilya کی زندگی، محض کوئی تاریخی لمحہ نہیں ہے بلکہ سبھی بھارتیوں کیلئے ایک رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے۔ انھوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ اُن کے اقدار اور مثالی کردار پر عمل کرے۔ نائب صدر جمہوریہ نے Ahilyabai Holkar کے نقش قدم پر چلنے پر، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ آج اترپردیش، اچھی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کیلئے جانا جاتا ہے۔ اسی لئے اترپردیش اب اُتم پردیش بن رہا ہے۔ جناب دھنکھڑ نے بھارتی فوج کو آپریشن سندور کی کامیابی پر یہ کہتے ہوئے مبارکباد دی کہ فوج کی بہادری سے دنیا کو یہ طاقتور پیغام ملا ہے کہ بھارت، دہشت گردی سے لڑنے اور اُسے شکست دینے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ انھوں نے کہاکہ جب کوئی سماج Ahilyabai Holkar جیسے عظیم رہنمائوں سے تحریک حاصل کرتاہے تو اُسے ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انھوں نے خواتین، کسانوں، کاریگروں اور بھارت کی ثقافتی وراثت کیلئے کام کرنے پر Ahilyabai کے کام کو سراہا اور اُن کی زندگی کو ایک درخشاں مثال قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں