نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے زور دے کر کہا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے ملک کی طاقت درکار ہے اور جب طاقت ہوتی ہے تو جنگ سے، زیادہ سے زیادہ گریز کیا جاتا ہے۔
نئی دلّی میں راجیہ سبھا انٹرن شپ پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ جب ملک جنگ کے لیے تیار ہو، تو امن کی حفاظت کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طاقت نہ صرف ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور روایتی فوجی استحکام سے پیدا ہوتی، بلکہ یہ طاقت عوام کی طرف سے بھی ملتی ہے۔