میزورم میں Lawngtlai قصبے میں موسلادھار بارش کے سبب مٹی کے تودے کھسکنے سے ایک ہوٹل سمیت چھ مکانات منہدم ہوگئے۔ اس حادثے میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ یہ حادثہ بازار Veng اور Chandmary علاقوں میں جمعہ کی رات لگ بھگ ساڑھے دس بجے ہوا۔ آفات سے نمٹنے سے متعلق ریاستی فورس-SDRF اور تیسری انڈین ریزرو بٹالین کے اہلکاروں کی قیادت میں بچاؤ کارروائی جاری ہے۔×
Site Admin | May 31, 2025 2:51 PM
میزورم میں Lawngtlai علاقے میں مٹی کے تودے چھ مکانوں پر گرنے کے نتیجے میں کئی افراد کے مر جانے کا اندیشہ ہے۔
