ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 27, 2025 10:22 AM

printer

مہندر گُرجر نے سوئٹزرلینڈ میں Nottwil ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس گِراں پری میں مردوں کے نیزہ پھینکنے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

بھارت کے پیرا ایتھیلیٹ مہیندر گُرجر نے کَل سوئٹزرلینڈ میں Nottwil ورلڈ پیرا ایتھیلیٹکس گراں پری میں مردوں کےF42 Javelin زمرے میں 61 اعشاریہ ایک سات میٹر نیزہ پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

ایک رپورٹ

V/C – Aishwarya Rai Nigam

27 سالہ مہیندر گُرجر نے 2022 میں برازیل کے Roberto Floriani Edenilson کے قائم کردہ 59 اعشاریہ ایک نو میٹر کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ گُرجر کا یہ اہم تھرو اُن کی تیسری کوشش میں آیا۔ اس سے پہلے انھوں نے پہلی کوشش میں 56 اعشاریہ ایک ایک میٹر اور دوسری کوشش میں 55 اعشاریہ پانچ ایک میٹر نیزہ پھینکا تھا۔ ایتھیلیٹکس میں، جنوبی کوریا کے Gumi میں آج ایشیائی ایتھیلیٹکس چمپئن شپ 2025 کا آغاز ہوا۔ اس اہم چمپئن شپ میں 60 رکنی بھارتی دستہ شرکت کررہا ہے۔ بیڈمنٹن میں، آج شروع ہونے والے سنگاپور اوپن 2025 میں بھارت کے چوٹی کے کھلاڑی مقابلے میں نظر آئیں گے، جن میں پی وی سندھو، لکشیہ سین اور مردوں کی ڈبلز جوڑی ستوک سائراج رانکی ریڈی اور چراغ شیٹی شامل ہیں۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کَل رات جے پور میں ہوئے ایک اہم میچ میں پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ پنجاب کنگس نے 185 رن کے نشانے کو حصول کیلئے کھیلتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 187 رن بنالئے۔ Josh Inglis نے شاندار 73 رن بنائے اور انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج لکھنؤ سپر جائنس کا مقابلہ لکھنؤ کے ایکانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے بجے شروع ہوگا۔

نئی دلّی سے ایشوریہ رائے نگم کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں