ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 2:58 PM

printer

مہاراشٹر کے ممبئی میں آج گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑیں اور تیز ہوائیں چلیں۔

مہاراشٹر کے ممبئی میں آج گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑیں اور تیز ہوائیں چلیں۔ کونکن اور مغربی مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ شہر اور اُس کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارش کے سبب ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی اور مختلف حصوں میں ریل خدمات پر اثر پڑا۔ بارہ متی اور پُنے میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کی خبر ہے، جس کے نتیجے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مختلف زیر آب گاؤوں میں NDRF کی ٹیمیں بچاؤ اور امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ مہاراشٹر میں کل مانسون کی آمد کے اعلان کے بعد IMD نے ریاست کے مختلف حصوں میں Orange اور Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون تقریباً 10 روز پہلے ریاست میں پہنچ گیا ہے، جبکہ اس کی اصل  آمد کی تاریخ 5 جون تھی۔ 1990 کے بعد سے مہاراشٹر میں مانسون جلد آیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں