مہاراشٹر کے کونکن، ودربھہ، وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ سمیت کئی علاقوں میں تیز بارش جاری ہے، جس سے وہاں کی عام زندگی پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ ممبئی میں گھنے بادَل چھائے ہوئے ہیں اور صبح سے رُک رُک کر بارش ہو رہی ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے شہر اور اُس کے مضافات میں آج گرج چمک، بجلی کڑکنے اور تیز ہوائوں کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ 5 جون سے 30 ستمبر کے درمیان ملک میں اوسط سے زیادہ بارش ہونے کے امکانات 106 فیصد ہیں۔ مانسون کے بارے میں اِس مثبت پیشگوئی سے اہم فائدے حاصل ہوں گے۔ اس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا آبپاشی کے نظام میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور دیہی زندگی کو مدد ملے گی۔ اس سے پانی کی حصولیابی بھی بہتر ہوگی۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے ارضی سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ایم روی چندرن نے کہا کہ شمال مغربی بھارت میں معمول کے مطابق بارش ہوگی جبکہ شمال مشرقی بھارت میں معمول سے کم بارش ہونے کی توقع ہے۔IMD کے موسمیات شعبے کے ڈائریکٹر جنرل Mrutyunjay Mohapatra نے بتایا کہ جون اور ستمبر مہینے کے درمیان اوسط سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔
Site Admin | May 27, 2025 9:17 PM
مہاراشٹر کے مختلف خطوں میں شدید بارش جاری رہنے کے سبب معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ IMD نے پانچ اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے
