ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 28, 2025 4:28 PM

printer

مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ کچھ حصوں میں بارش میں کمی آئی ہے

مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ کچھ حصوں میں بارش میں کمی آئی ہے۔ دو روز تک مسلسل بارش کے بعد ممبئی اور اُس سے متصل علاقوں میں آج صبح سے مطلع صاف ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے چار اضلاع رتناگری، سندھو دُرگ، کولہاپور اور سانگلی کیلئے ریڈ الرٹ، جبکہ ریاست کے دیگر    8 اضلاع کیلئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ساحلی ضلع سندھو دُرگ میں آج صبح سے بارش ہورہی ہے۔ کَل اکولہ میں شدید بارش ہوئی، اس کے نتیجے میں مکانات، پھلوں کے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ NDRF کی ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رائے گڑھ ضلع کے Mahad پہنچ گئی ہے۔ IMD نے جلگاؤں، دھولے اور سندھو دُرگ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں