مہارشٹرسرکار نے ایپ پر مبنی ٹیکسی خدمات جیسے اولا اور اوبر کیلئے اپنی Aggregator پالیسی کا اعلان کیاہے۔ اس پالیسی میں کرایہ، ڈرائیور کی تربیت، ای وی کو اپنانے نیز منسوخ کرنے پر مالی جرمانہ سے متعلق ضابطے متعارف کرائے گئے ہیں۔
ایک سرکاری قرارداد منگل کے روز جاری کی گئی اور اسے ریاستی کابینہ نے منظوری دی۔ اس میں ضابطے سے متعلق ایک خاکہ پیش کیاگیاہے جس کا مقصد مسافروں اور ڈرائیوروں کیلئے یکساں طور پر ایماندارانہ طورطریقوں اور بہتر تجربے کو یقینی بناناہے۔
رہنما اصول کے مطابق اگر اولا، اوبر ڈرائیور بغیرکسی معقول وجہ کے بکنگ منسوخ کرتا ہے تو ڈرائیور پر کرایہ کا دس فیصد یا 100روپے جو بھی کم ہو،جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی مسافر کسی معقول وجہ کے بغیربکنگ منسوخ کرتا ہے تو ڈرائیور کو کرایہ کا پانچ فیصد یا پچاس روپے جرمانہ دیاجائے گا۔