مہاراشٹر کے اسکولی تعلیم کے وزیر Dada Bhuse نے آج اعلان کیا ہے کہ ریاست میں درجہ ایک سے طلباء کو بنیادی فوجی تربیت دی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسپورٹس ٹیچرس، NCC کے ارکان اور Scouts and Guides کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ فوجی تربیت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اِس فیصلے کا مقصد ملک کیلئے محبت کو پروان چڑھانا اور مستقل ورزش اور ڈسپلن کی عادت ڈالنا ہے، جس سے طلباء کو زندگی بھر فائدہ ہوگا۔ اِس منصوبے کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے اسکول کے کھیل کود اور نوجوانوں کی تنظیموں کے علاوہ تقریباً ڈھائی لاکھ سابق فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
Site Admin | June 3, 2025 9:56 PM
مہاراشٹر حکومت اسکولوں میں پہلی جماعت سے بنیادی فوجی تربیت متعارف کرائے گی
