مِس ورلڈ 2025 مقابلے کی اختتامی تقریب آج شام حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ تلنگانہ میں ایک مہینے تک جاری ثقافت، خیرات اور مختلف چیلنجوں میں کُل 108 شخصیتوں نے حصہ لیا۔ چار براعظمی گروپوں میں ہر ایک گروپ سے 10 شخصیتوں کو کوارٹر فائنلز کیلئے چنا جائے گا، جس کے بعد اِن 40 سرکردہ شخصیتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ اسی دوران چار مزید شخصیتوں نے بھی اِن 40 شخصیتوں کے ساتھ ملٹی میڈیا مقابلے کیلئے مقام حاصل کیا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C M S Lakshmi
اب سب کی نگاہیں حیدرآباد پر ہیں، جہاں مس ورلڈ 2025 کے اِس مقابلے کی اختتامی تقریب آج شام منعقد کی جائے گی۔ تلنگانہ کی مالا مال ثقافت، وراثت کے ذریعے ایک مہینے سے جاری ان تقریبات کے بعد اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی 108 شخصیتوں کے مابین مقابلوں کے بعد مس ورلڈ 2025 کی یہ اختتامی تقریب منعقد ہوگی، جس میں مسرور کردینے والے پروگرام اور تحریک دینے والی داستانیں پیش کی جائیں گی، نیز مس ورلڈ کراؤن کیلئے زبردست مقابلہ ہوگا۔