ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 8, 2025 3:21 PM

printer

منی پور حکومت نے، وادی کے پانچ ضلعوں میں وی سیٹ اور وی پی این سمیت انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات کو پانچ دن کیلئے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

منی پور حکومت نے، وادی کے پانچ ضلعوں کے علاقائی دائرہئ اختیار میں، VSAT اور VPN سمیت انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات کو پانچ دن کیلئے معطل کرنے کا حکم دیا ہے، جس کا نفاذ گزشتہ رات گیارہ بج کر 45 منٹ سے ہوگیا ہے۔ ان ضلعوں میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، Thoubal، بشنوپور اور Kakching ضلعے شامل ہیں۔

داخلی امور کے کمشنر اور سکریٹری این اشوک کمار نے بتایا کہ سماج مخالف عناصر کی جانب سے عوام میں اشتعال انگیزی پھیلانے کی غرض سے تصویروں، نفرت آمیز تقریروں اور اسی نوعیت کے ویڈیو پیغامات کو نشر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے وسیع پیمانے پر غلط استعمال کرنے کا خدشہ ہے، جس سے ریاست کی امن و قانون کی صورتحال پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اس حکم کے بعد، Meitei گروپ Arambai Tenggol کے رہنما کی گرفتاری کے تناظر میں امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ ضلعوں میں مظاہرے ہوئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں