17ویں بھارت – منگولیا مشترکہ فوجی مشقیں، منگولیا کے شہر Ulaanbaatar میں خصوصی فورسز کے تربیتی مرکز میں جاری ہیں۔ یہ مشقیں کَل شروع ہوئی ہیں اور 13 جون کو ختم ہوں گی۔ اِن مشقوں میں بھارت اور منگولیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اشتراک کے تناظر میں توسیع شدہ سرگرمیاں شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں اہم سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اِن میں منگولیا میں بھارت کے سفیر اَتُل مَلہاری Gotsurve اور منگولیا کی طرف سے میجر جنرل Lkhagvasuren Ganselem شامل ہیں۔ دونوں سرکردہ شخصیات نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ اِن مشقوں سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان باہمی مفاہمت اور اشتراک کو بڑھاوا ملے گا۔
Site Admin | June 1, 2025 2:40 PM
منگولیا کے شہر Ulaanbaatar میں بھارت اور منگولیا نے 17ویں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں
