ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 6, 2025 2:48 PM

printer

ملک کے نوجوان عالمی سطح پر بڑے کارنامے انجام دے رہے ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عالمی سطح پر بھارتی نوجوانوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان عالمی سطح پر بڑے کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ جیسا کہ این ڈی اے حکومت نے مرکز میں اپنے 11 سال مکمل کرلئے ہیں۔ جناب مودی نے ملک کے نوجوانوں کو ولولہ انگیزی، اختراع اور پختہ عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہاکہ پچھلے 11 برسوں میں ملک کی ترقی کو یوا شکتی کی بے مثال توانائی اور یقین نے رفتار عطا کی ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا ہے کہ ملک نے نوجوانوں کی قابل ذکر کامیابیوں کو دیکھا ہے جنہوں نے پچھلے 11 سال میں اسٹارٹ اپس، سائنس، کمیونٹی کی خدمت، ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں