ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 9:52 PM

printer

ملک میں، پچھلے 10 سال میں سیوا، Sushasan اور غریب کلیان کے اصولوں کی بدولت نمایاں کایا پلٹ ہوئی ہے

ملک میں، پچھلے 10 سال میں سیوا، Sushasan اور غریب کلیان کے اصولوں کی بدولت نمایاں کایا پلٹ ہوئی ہے۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ مختلف اہم شعبوں میں حکومت کی 11 سال سے جاری کوششوں پر ایک خصوصی فیچر پیش کررہاہے۔ آج ہم شمال مشرقی بھارت کے ترقی کے سفر کی بات کر رہے ہیں، جو کبھی دور دراز کا علاقہ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب اِسے رابطے اور ترقی کی علامت کے طور پر دیکھا جاتاہے۔
گزشتہ 11 برسوں سے زائد عرصے میں سرکار نے شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے ہی نہیں بلکہ عوام کے ذریعے سرمایہ کاری کی ہے۔ PM Devine Scheme، نارتھ ایسٹ اسپیشل ڈویلپمنٹ اور Aspirational Districts Programme جیسی اہم اسکیموں نے بنیادی سطح پر ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا ہے۔ 3 لاکھ سے زائد قبائلی افراد کو وَن دَھن یوجنا کے ذریعے امداد فراہم کی گئی ہے۔ کسانوں کی مصنوعات تیار کرنے والی 434 کمپنیوں نے منظم زرعی کاروبار کو امداد فراہم کرکے 2 لاکھ سے زائد کسانوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ یہ خطہ خوردنی تیل اور روایتی مصنوعات مثلاً بانس، Agar Wood اور Eri Silk جیسی Organic مصنوعات کے ایک مرکز کے طور پر بھی اُبھر رہا ہے۔NEHHDC اور NERAMAC نے بازار تک رسائی کو وسعت بخشی ہے، جس سے مقامی فنکاروں اور بنکروں کو ڈیزائن میں معاونت، Branding اور قومی پلیٹ فارموں کے ذریعے فائدہ پہنچ رہا ہے۔
تعلیم اور صحت کے شعبے میں لگاتار ترقی ہورہی ہے۔ خواندگی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ULLAS مشن کے تحت میزورم کو مکمل طور پر خواندہ ریاست قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ 15 اسپتالوں کے ساتھ آسام، جنوبی ایشیا میں کینسر سے متعلق خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا نیٹ ورک ہوگا۔
ثقافتی تہواروں، میوزیم پروجیکٹس اور آسام کے Moidams کے لئے UNESCO tag کے ساتھ عالمی پیمانے پر اعتراف کئے جانے کے ساتھ، شمال مشرق نے دنیا میں فخریہ طور پر اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔
بھارت کی کہانی کا اہم حصہ ہونے کے ناطے، شمال مشرق بڑی تیزی کے ساتھ ملک کی ترقی کو رفتار بخشنے والی ریاستوں میں سی ایک ریاست بن رہا ہے۔ تنوع سے بھرپور ایک ریاست اب مواقع سے بھرپور ہے، جہاں ہر گاؤں، ہر وادی اور ہر شخص ملک کی ترقی کی کہانی میں اپنا مقام حاصل کررہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں