ملک بھر سے پچاس ہزار سے زیادہ تنظیموں نے یوگا سنگم کیلئے رجسٹریشن کیا ہے جو اِس ماہ کی 21 تاریخ کو منعقد کیا جائے گا، جو کہ اجتماعی شرکت کی ایک نئی علامت بن گیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راجستھان اس سلسلے میں سب سے آگے ہے اور اِس تقریب کیلئے 11 ہزار سے زیادہ تنظیموں نے رجسٹریشن کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر سات ہزار رجسٹریشن کے ساتھ تلنگانہ ہے اور مدھیہ پردیش سے پانچ ہزار رجسٹریشن ہوئے ہیں۔
Site Admin | June 10, 2025 9:48 PM
ملک بھر سے پچاس ہزار سے زیادہ تنظیموں نے یوگا سنگم کیلئے رجسٹریشن کیا ہے جو اِس ماہ کی 21 تاریخ کو منعقد کیا جائے گا
