مقتول راجہ رَگھونشی کی بیوہ سونم رَگھونشی نے، کَل رات اترپردیش کے غازی پور ضلعے میں نندگنج پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کردی ہے۔ میگھالیہ پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے راجہ کی ہلاکت کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں دو مشتبہ افراد کا تعلق مدھیہ پردیش کے اندور سے ہے اور ایک کا تعلق اترپردیش کے للت پور ضلعے سے ہے۔
راجہ رَگھونشی اور اُس کی اہلیہ، ہنی مون منانے کیلئے اندور سے میگھالیہ آئے تھے لیکن دونوں 23 مئی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ بعد میں راجہ رَگھونشی کی لاش برآمد ہوئی، لیکن اُن کی بیوہ سونم کی تلاش جاری تھی۔