مغربی بنگال کے دارجیلنگ پہاڑی علاقے میں، زبردست موسلا دھار بارش کی وجہ سے زمینی تودے کھسکنے کے بہت سے حادثات میں کم سے کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
شمالی بنگال کے 8 ضلعوں کے میدانی علاقوں میں اچانک سیلاب کی اطلاعات ہیں اور تیستا نیز تورشا سمیت کئی دریا، خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
Mirik میں NDRF, SDRF، فوج اور پولیس عملہ، کل صبح سے لگاتار بچاؤ اور راحت کا کام انجام دے رہا ہے۔ دارجیلنگ اور Mirik میں ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سیاحوں کی، ہر ممکن مدد اور جلد از جلد بچاؤ کی یقین دہانی کی ہے۔ مقامی پولیس نے پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے لگاتار کام کرتے رہنے والی ہیلپ لائن جاری کی ہے، جو اس طرح ہے:
نو ایک چار، سات آٹھ آٹھ، نو صفر سات آٹھ
قومی شاہراہ نمبر 110، جو سلِگڑی کو دارجیلنگ سے ملاتی ہے، صاف کر دی گئی ہے اور یہاں گاڑیوں کی آمدورفت کو محدود طور پر دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہ نمبر 10 پر، جو سلِگڑی کو سکم سے ملاتی ہے یہاں بھی جزوی طور پر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
مرکزی وزارتِ داخلہ نے دودھیا پر ایک عارضی پُل تعمیر کرنے کے لیے فوجی عملے کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ریاست کے چیف سکریٹری، DGP اور دیگر افسران کے ساتھ، نقصان کے جائزے کے لیے آج شمالی بنگال کا دورہ کریں گی۔