مرکز نے IndiGo سے کہاہے کہ وہ ٹرکش ایئرلائنس کے ساتھ، طیاروں کے پٹے سے متعلق اپنے معاہدے کو تین مہینے کے اندر اندر ختم کردے۔ مرکز نے یہ ہدایت ترکی سے وابستہ ایک کمپنی Celebi Aviation کو دی گئی، سکیورٹی سے متعلق منظوری کو حکومت کی طرف سے ختم کیے جانے کے محض تین ہفتے بعد دی ہے۔ یہ کمپنی بھارت میں دلّی سمیت 9 اہم ہوائی اڈوں پر خدمات فراہم کرتی ہے۔ IndiGo نے ٹرکش ایئرلائنس سے دو بوئنگ 777 طیارے، پٹّے پر لیے ہوئے ہیں اور انہیں چلاتی ہے۔ اُس کے پاس ایسا کرنے کیلئے 31 مئی تک کی اجازت ہے اور اُس نے شہری ہوا بازی کی وزارت سے 6 ماہ کی توسیع کی درخواست کی ہے، لیکن وزارت نے یہ توسیع دینے سے انکار کردیا ہے۔
البتہ وزارت نے ایک بیان میں کہاہے کہ پروازوں میں فوری روکاوٹ کے سبب مسافروں کو پریشانی نہ ہو، اس کیلئے IndiGo کو 31 اگست تک یعنی تین مہینے کی توسیع دے دی گئی ہے۔ وزارت نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اِس مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔