مرکز نے 10 ہزار ٹرین انجنوں میں Kavach 4.0 نصب کرنے کو منظوری دی ہے۔ Kavach ٹرین کی رفتار کو خود بخود کنٹرول کریں گے اور ضرورت پڑنے پر حادثوں سے بچاؤ کیلئے بریک لگائیں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ وزارت نے اگلے دو سال میں Kavach کی تنصیب مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے ملک بھر میں مشن موڈ پر Kavach کی تنصیب کا کام کرے گی۔ ریلوے کے وزیر نے مزید کہا کہ فی الحال جنوب وسطی ریلوے کے ایک ہزار 465 کلومیٹر ریل روٹس اور 144 ریلوے انجنوں پر Kavach نصب ہیں۔ x
Site Admin | August 7, 2024 10:47 PM
مرکز نے ٹرینوں کی حفاظت کیلئے دس ہزار ٹرین انجنوں میں کوَچ چار اعشارہ صفر نصب کرنے کی منظوری دی ہے۔
