ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 9:50 PM

printer

مرکز نے راڈار آلات کیلئے ضوابط کو نوٹیفائی کیا ہے تاکہ سڑک تحفظ کو مستحکم کیا جاسکے اور ٹریفک ضابطوں کے نفاذ میں شفافیت آسکے

مرکز نے راڈار آلات کے ضوابط کو نوٹیفائی کیا ہے تاکہ سڑک کی حفاظت کو مضبوط کیا جاسکے اور ٹریفک قوانین کے نفاذ میں مزید شفافیت آسکے۔ راڈار آلات، گاڑیوں کی رفتار کو ناپنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ صارفین کے امور، غذا اور عوامی تقسیم کی وزارت نے ایک بیان میں آج کہا ہے کہ اِن ضوابط کا اطلاق پہلی جولائی سے ہوگا۔
ضوابط کے تحت، راڈار پر مبنی رفتار ناپنے کے تمام آلات کا ویری فکیشن لیگل میٹرولوجی حکام کریں گے اور وہ اِس پر اپنی مہر لگائیں گے۔ وزارت نے کہا کہ ویریفائی کئے گئے راڈار آلات سے اُن کے صحیح ہونے، قانونی شرائط کے پورا ہونے اور شفاف عمل آوری قائم کرنے، عوامی اعتماد بڑھانے اور سڑک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو غلط طور پر عائد جرمانوں کے چند معاملات سے بچنے کا فائدہ ملے گا، ساتھ ہی سائنٹفک طور پر ویریفائی کئے گئے اسپیڈ چیک سے بھروسے میں اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں