حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کے ساتھ آبادی سے متعلق مردم شماری 2027 دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ پہلا مرحلہ پہاڑی اور برف والے علاقوں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور لداخ میں ہوگا، جو آئندہ برس یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دوسرا مرحلہ، جس میں ملک کے دیگر حصوں کا احاطہ کیا جائے گا، اس کا آغاز یکم مارچ 2027 سے ہوگا۔ پچھلی مردم شماری دو مراحل میں 2011 میں ہوئی تھی۔ مزید تفصیل ہماری نامہ نگار سے…
آبادی سے متعلق مردم شماری کے سلسلے میں ایک نوٹفکیشن اِس ماہ کی 16 تاریخ کو سرکاری گزٹ پر شائع کئے جانے کا امکان ہے۔ نوٹفکیشن کے جاری ہونے کے ساتھ ہی مردم شمار کا عمل شروع ہوجائے گا۔ 2021 کی مردم شماری دو مراحل میں کرانے کی تجویز تھی، جس میں پہلا مرحلہ اپریل سے ستمبر 2020 میں اور دوسرا مرحلہ فروری 2021 میں ہونا تھا۔ 2021 میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں تاہم ملک بھر میں کووڈ 19 وباء کے پھوٹ پڑنے کے سبب مردم شمار کا کام ملتوی کردیا گیا۔ بھارت میں مردم شماری دنیا بھر میں سب سے بڑی انتظامی اور اعداد و شمار پر مبنی مشق ہے۔
مردم شمار ملک کی آبادی، اقتصادی – سماجی اور ثقافتی تصویر پیش کرتی ہے۔ یہ مردم شماری ملک بھر میں دیگر سروے کرانے کی ایک بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔