ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 28, 2025 9:53 PM

printer

مرکز نے خریف کی 16 فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ رواں مالی سال تک، کسان کریڈٹ کارڈ قرضوں کے لیے، ایک اعشاریہ پانچ فیصد سود کی مراعتی اسکیم کو بھی توسیع دی گئی ہے۔

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مارکیٹ سیزن 2025-26 کے لیے خریف کی 14 فصلوں کے لیے کم سے کم امدادی قیمت MSP میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ آج تیسرے پہر نئی دلی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسانوں کو ان کی فصل کی بہتر قیمتیں حاصل ہوں، مارکیٹنگ سیزن 2025 کے لیے خریف فصلوں کی MSP میں اضافہ کیا ہے۔
پچھلے سال کے مقابلے میں MSP میں سب سے زیادہ اضافہ تِلہن کی قیمتوں میں کیا گیا ہے جو 820 روپے فی کوینٹل ہوگی۔ اس کے بعد راگی 596 روپے فی کوینٹل، کپاس 589 روپے فی کوینٹل اور تِل کے لیے 579 روپے فی کوینٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دالوں کے لیے، تور کی دال کی MSP میں 450 روپے فی کوینٹل جبکہ مونگ کی دال میں 86 روپے فی کوینٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مرکزی کابینہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے، موجودہ ایک اعشاریہ پانچ فیصد سود کی مراعت کے ساتھ تبدیل شدہ سود کی مراعتی اسکیم MISS کے جاری رہنے کو بھی منظوری دی ہے۔ حکومت نے اس کے لیے 15 ہزار 642 کروڑ روپے منظوری کیے ہیں۔
کابینہ نے، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں بھارتی ریلوے کے لیے، ملٹی ٹریکنگ کے دو پروجیکٹوں کو بھی منظوری دی ہے۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی تخمینی لاگت تین ہزار 399 کروڑ روپے ہے اور انہیں 2029-30 تک مکمل کیا جائے گا۔
جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے، Design-Build-Finance-Operate-Transfer موڈ کے مطابق NH (67) پر آندھرا پردیش میں تقریباً تین ہزار 653کروڑ روپے کی لاگت سے، 108 کلومیٹر سے زیادہ لمبائی کے ساتھ، چار لین کے بداوی-نلّور کوریڈور کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں