ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 12, 2025 10:47 AM | DGFT Helpdesk

printer

مرکز نے، تجارتی معاملات اور مشکلات کی معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے، متعلقہ فریقوں کی مدد کے لیے، عالمی محصول اور تجارت سے متعلق ہیلپ ڈیسک کا آغاز کیا ہے۔

مرکز نے، نئے نئے تجارتی مسائل کے حل کے مقصد سے، متعلقہ فریقوں کی مدد کے لیے عالمی محصول اور تجارتی ہیلپ ڈیسک پر کام کاج شروع کر دیا ہے۔

کامرس اور صنعت کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہیلپ ڈیسک، درآمدات اور برآمدات کو درپیش چیلنجز، ضرورت سے زیادہ درآمدات یا مال کو بے وجہ گوداموں میں بھر لینے، لاجسٹکس یا سپلائی چین کو درپیش چیلنجز، مالی یا بینکنگ معاملات اور ضابطہ کاری یا عمل درآمد کے معاملات نمٹائے گا۔

ایک رپورٹ

V/C –  Anupam Mishra

ہیلپ ڈیسک پر، دیگر وزارتوں، محکموں اور مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاروں کی ایجنسیوں سے متعلق تجارتی معاملات اور مشکلات کا پتہ لگایا جائے گا۔ یہ ڈیسک ان سبھی سے مدد حاصل کرنے کے لیے تال میل قائم کرے گا اور ممکنہ حل فراہم کرے گا۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ برآمداتی اور درآمداتی برادری، DGFT کی ویب سائٹ پر اپنے اور دیگر معاملات کی اطلاع دے سکتی ہے۔ لوگ اس ای-میل پتے پر بھی اپنے معاملات داخل کر سکتے ہیں۔ dgftedi@nic جس کے لیے سبجیکٹ لائن میں Global Tariff and Trade Help Desk لکھنا ہوگا۔ لوگ اس مُفت نمبر پر بھی کال کر سکتے ہیں۔

ایک آٹھ صفر صفر – ایک ایک ایک – پانچ پانچ صفر

کامرس کا محکمہ اور غیر ملکی تجارت کا ڈائریکٹوریٹ-جنرل DGFT، عالمی تجارت، خاص طور پر محصولات سے متعلق تبدیلیوں، ضرورت سے زیادہ درآمدات اور برآمدات کو درپیش چیلنجز کو دور کرنے میں پیشرفت کے طریقے تلاش کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں