ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 2:56 PM

printer

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دِلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج نئی دِلی میں آیوشمان بھارت پردھان منتری Vay وندنا اسکیم کا آغاز کیا۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دِلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج نئی دِلی میں آیوشمان بھارت پردھان منتری Vay وندنا اسکیم کا آغاز کیا اور متعلقہ افراد کو Vay وندنا کارڈس تقسیم کئے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہاکہ مذکورہ اسکیم کو نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ملکوں میں بھی ایک صحت ماڈل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ نقد رقم کے استعمال کے بغیر یہ سہولت مذکورہ اسکیم کی ایک اہم خصوصیت ہے، جو کئی دیگر صحت اسکیموں میں دستیاب نہیں ہیں۔

دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اِس موقع پر کہا کہ دِلی سرکار مذکورہ اسکیم کے ذریعے قومی راجدھانی کے بزرگ شہریوں کی عزت افزائی کررہی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ اسکیم کیلئے رجسٹریشن آج سے شروع ہورہا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت سماجی اور معاشی رتبے کے قطع نظر 70 سال یا اِس سے زیادہ عمر کے سبھی بزرگ شہریوں کو پانچ لاکھ روپے تک کا مفت صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں