سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا ہے کہ بھارت اِس وقت دنیا میں موٹر گاڑی تیار کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ جناب گڈکری نے یہ بات نئی دلّی میں بایو انرجی Value Chain سے متعلق چوتھی بین الاقوامی BBB چوٹی میٹنگ اور ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ملک میں موٹرگاڑیوں کی صنعت لگاتار ترقی کررہی ہے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ مختلف قسم کے Automobiles کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اِس کی وجہ سے فوصل ایندھن کی کھپت میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیر موصوف نے درآمدات کم کرنے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت بھی زور دیا۔
اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ زراعت اقتصادی اعتبار سے بہت زیادہ نفع بخش نہیں ہے، جناب گڈکری نے ملک کی زراعت کو اقتصادی طور پر نفع بخش بنائے جانے کیلئے کوئی حل نکالے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس کے بغیر بھارت ایک خود کفیل ملک نہیں بن سکتا۔ اِس دو روزہ چوٹی میٹنگ میں اعلیٰ افسران، ماہرینِ تعلیم، سائنسداں، Technocrats، صنعت کار، محققین اور بایو انرجی صنعت کے فیلڈ ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ x