وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دلّی میں ICAR کے ذریعہ بھارت کی پہلی دو Genome ایڈٹ شدہ چاول کی قسم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ ایک تاریخی دن ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان دونوں اقسام سے پیداواری لاگت میں کمی آئیگی اور ملک میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔جناب چوہان نے اس پروجیکٹ میں شامل زرعی سائنسدانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کو زرعی سائنسدانوں کی صلاحیت پربھروسہ ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقسام آندھراپردیش، بہار، اترپردیش، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔
Site Admin | May 4, 2025 10:11 PM
مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے بھارت کے پہلے Genome ایڈٹ شدہ چاول کی اقسام جاری کیں۔ چاول کی دونوں اقسام سے پیداوار میں اضافہ ہوگا اور لاگت میں بھی کمی آئے گی
