مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائے گئے، تین نئے فوجداری قوانین بنیادی سطح پر پولیس کی کارکردگی اور احتساب میں اضافہ کرے گا۔ جناب امت شاہ نے، لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ، قومی راجدھانی میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دلّی میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اِن قوانین کے نفاذ میں افسران کے احتساب کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انھوں نے زور دیا کہ 60 اور 90 دن کے اندر اندر فردِجرم داخل کرنے کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے جس میں اُن کے مقررہ وقت کی حد کو سختی کے ساتھ مدنظر رکھا جائے۔
جناب شاہ نے مزید ہدایت دی کہ گھنائونے جرائم کے مقدمات میں سزا سنانے کی شرح میں کم سے کم 20 فیصد کا اضافہ کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ ای-سمن عدالتوں سے براہِ راست جاری کیا جانا چاہئے جن کی نقلیں مقامی پولیس اسٹیشن کو بھی بھیجی جانی چاہئے۔ جناب شاہ نے ڈائریکٹوریٹ آف Prosecution میں وقت لینے کے عمل میں توسیع کرنے پر بھی زور دیا نیز اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا کہ کسی بھی معاملے میں اپیلوں سے متعلق فیصلے خود ڈائریکٹوریٹ آف Prosecution کی جانب سے ہی کئے جاتے ہیں۔
Site Admin | May 5, 2025 9:48 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ تین نئے فوجداری قوانین کا نفاذ، بنیادی سطح پر پولیس کی کارکردگی اور احتساب میں اضافہ کرے گا
