ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 9:51 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشے گی

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ حکومت، جموں و کشمیر کے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے یہ رائے زنی، بودو رہنما ’بودوفا اوپیندر ناتھ برہما‘ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے اور دلّی میں اُن کی برسی کے موقع پر اُن کے نام سے ایک سڑک منسوب کرنے کے بعد، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ملک کے چپے چپے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی اور جن لوگوں نے یہ حملہ کیا ہے، اُنہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ نہ صرف 140 کروڑ بھارتی بلکہ پوری دنیا، اِس لڑائی میں بھارت کے ساتھ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ دنیا کے سبھی ممالک، دہشت گردی کے خلاف لڑائی کیلئے یکجہت ہوگئے ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھارت کے عوام کی حمایت کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں