مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل نئی دلّی میں نئے اوورسیز سِٹیزَن آف انڈیا، OIC پورٹل کا آغاز کیا۔ مذکورہ نیا پورٹل، موجودہ 50 لاکھ سے زیادہ OCI کارڈ رکھنے والوں اور نئے صارف کو بہتر طور پر کام کرنے کی سہولت، جدید سکیورٹی اور صارف دوست تجربہ فراہم کرے گا۔ اِس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت، OCI کارڈ رکھنے والوں کو عالمی درجے کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین یوزَر اِنٹرفیس کے ساتھ نیا OCI پورٹل بیرون ملک آباد شہریوں کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔
جناب شاہ نے اِس بات پر بھی زور دیا کہا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بہت سے بھارت شہری رہتے ہیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ جب وہ بھارت کا دورہ کررہے ہیں یا یہاں قیام کررہے ہیں تو انہیں کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ داخلی امور کی وزارت کے مطابق OCI خدمات پورٹل 2013 میں تیار کیا گیا تھا، اور فی الحال یہ بیرون ملک 180 سے زیادہ مشنوں اور ساتھ ہی ساتھ بارہForeigners Regional Registraion Offices (FRROs) میں کام کررہا ہے اور اِس میں تقریباً روزانہ دو ہزار سے زیادہ درخواستوں پر کام کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے نئے OCI پورٹل کو سراہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اضافی خصوصیات اور بہتر کام کاج کے ساتھ نیا پورٹل شہریوں کیلئے سازگار ڈیجیٹل حکمرانی کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔×