ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 23, 2025 9:55 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلگام میں حملے کی جگہ پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور کہا ہے کہ ملک، دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گا

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے قریبی رشتہ داروں کا درد ہر ایک بھارتی محسوس کررہا ہے۔ انہوں نے اِن تمام خاندانوں اور پورے ملک کو یقین دلایا ہے کہ اِن دہشت گردوں کو، جنہوں نے بے گناہ لوگوں کو ہلاک کیا ہے، قطعی نہیں بخشا جائے گا۔ وزیرِ داخلہ امت شاہ نے فوت ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سری نگر کے پولیس کنٹرول روم میں فوت ہونے والوں کے جسدِ خاکی پر گلدائرے نذر کئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک، دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گا اور اِس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے ملزمان کو بخشا نہیں جائے گا۔

کَل ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاح ہلاک، جبکہ بہت سے دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ فوت ہونے والے افراد کے جسدِ خاکی کو جموں و کشمیر سے باہر سری نگر سے خصوصی پروازوں کے ذریعے اُن کے آبائی مقام تک پہنچایا گیا ہے۔ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین حملہ آوروں کے خاکے جاری کئے ہیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کی ایک خصوصی ٹیم، دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کا پہلے ہی چارج لے چکی ہے۔

گذشتہ شام مرکزی وزیرِ داخلہ سری نگر پہنچے تھے اور انہوں نے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سکیورٹی، انٹیلی جنس اور انتظامیہ کے تمام اعلیٰ عہدیداران نے، مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں وزیرِ داخلہ کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وادیئ کشمیر اور جموں و کشمیر میں اور دیگر مقامات پر بھی جامع سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہم قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی رقم اپنے عزیزوں کو کھونے کا مداوا نہیں کرسکتی۔ البتہ مدد اور یکجہتی کے طور پر، جموں و کشمیر سرکار نے فوت ہونے والوں کے خاندانوں میں سے ہر ایک کو دس – دس لاکھ روپے کی نقد امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کیلئے دو – دو لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی ہونے والوں کیلئے ایک – ایک لاکھ روپے فی کس نقد رقم کی امداد دی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہدایات پر پورے جموں و کشمیر میں تمام سرکاری دفتروں کے ملازمین نے، احترام اور یکجہتی کے طور پر، دن کے دوران دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، PDP کی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اور تمام پارٹیوں کے سیاستدانوں نے، سیاحوں کے گروپ پر اِس بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ وادیئ کشمیر میں پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر مکمل بند رکھا گیا۔ زیادہ تر دکانیں، بڑی مارکٹیں، مقامی صنعتی اور مینوفیکچرنگ اکائیاں بند رہیں۔ سرکاری ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلی۔ سڑکیں ویران رہیں۔ تمام نجی تعلیمی اداروں نے آج اپنی کلاسیں معطل رکھیں۔ کشمیر یونیورسٹی اور Cluster یونیورسٹی نے اپنے اُن امتحانات کو معطل کردیا، جو آج ہونے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں