مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان کی جانب سے حالیہ گولہ باری سے متاثر جموں وکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگوں کیلئے ایک خصوصی راحت کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ 90 ہزار زیر زمین Bunkers کے علاوہ، سرحد پر رہنے والے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مدد کرنے کیلئے اضافی اقدامات کئے جائیں گے۔ گولہ باری میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کے اراکین کو تقررنامے تقسیم کرنے کے بعد، پنچھ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اِس وقت انتظامیہ، متاثرہ علاقوں میں ہوئے نقصان کا اندازہ لگا رہا ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت متاثر ہونے والے افراد کے کنبوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔
Site Admin | May 30, 2025 9:59 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان کی جانب سے حالیہ گولہ باری سے متاثر جموں وکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگوں کیلئے ایک خصوصی راحت کے پیکیج کا اعلان کیا ہے
