مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے Pahalgam میں اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی۔ جناب امت شاہ آج لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ اُس مقام کا دورہ کریں گے جہاں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ امید ہے کہ وہ عینی شاہدین سے بھی ملیں گے اور اُن اسپتالوں میں جائیں گے جہاں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔
جناب امت شاہ کَل رات سری نگر پہنچے اور سیدھے راج بھون گئے۔
V/C Tariq
اس سے پہلے وزیر داخلہ نے اِس واقعے پر ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ جناب امت شاہ نے اِس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی اِس وحشیانہ حرکت میں ملوث عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔x