ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 25, 2025 10:09 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور اُن کی فوری واپسی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے سندھو آبی معاہدے پر اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں بھارت کی جانب سے پاکستانی باشندوں کے ویزے رد کیے جانے کے ایک دِن بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سبھی وزارء اعلیٰ سے بات کی اور اُن سے کہا کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں پاکستانی افراد کی پہچان کریں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جناب شاہ نے سبھی وزارء اعلیٰ سے کہا کہ وہ اُن افراد کے فوراً پاکستان روانہ ہونے کو یقینی بنائیں۔ اُدھر مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِس معاملے پر ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے سبھی متلعقہ افسران سے پاکستانی باشندوں کے ویزے منسوخ کیے جانے سے متعلق حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کو یقینی بنانے کو کہا۔ بھارت نے پاکستانیوں کو جاری کیے گئے سبھی ویزوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ اِس میں طویل مدت ویزے، سفارتی ویزے اور سرکاری ویزے شامل نہیں ہیں۔ پاکستانی باشندوں کو جاری کیے گئے سبھی میڈیکل ویزے29 اپریل تک جاری رہیں گے اور رد کیے گئے زمروں میں کوئی بھی نیا ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھو آبی سمجھوتے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں سندھو آبی سمجھوتے کو معطل کردیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر، جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل اور سینئر سرکاری افسران نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جل شکتی کے وزیر نے کہا کہ سندھو آبی سمجھوتے پر سرکار کا تاریخی فیصلہ پوری طرح ملک کے مفاد اور انصاف پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ سندھو ندی کا ایک بھی قطرہ پاکستان نہ پہنچے۔
آج سری نگر میں کئی اعلیٰ سطح کی میٹنگوں میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوئی پیشرفت سے متعلق مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں